جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

دو بڑے شہر وں کے درمیان 184کلو میٹر طویل نئی موٹر وے مکمل،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد ٗ ملتان ایم 4 موٹر وے کا گوجرہ ٗخانیوال سیکشن مارچ 2018ء تک مکمل کیا جائیگا ٗاس پر 170 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ 184 کلو میٹر فیصل آباد ۔ ملتان ایم 4 طویل موٹر وے کا 58 کلو میٹر

فیصل آباد ۔ گوجرہ سیکشن ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ٗجبکہ 62 کلو میٹر طویل گوجرہ ۔ شورکوٹ سیکشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گزشتہ سال اس منصوبے کے لئے قرضے اور سول ورکس کے معاہدے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل 2016ء میں اس منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ٹھیکیداروں کو ابتدائی ادائیگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی 64 کلو میٹر طویل شورکوٹ ۔ خانیوال سیکشن کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ۔ گوجرہ سیکشن پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے 3 انٹر چینج، 11 پل اور 19 انڈر پاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر وے 6 رویہ بنائی گئی ہے ٗ فیصل آباد سے ملتان موٹر وے شمال ۔ جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس موٹر وے سے شمال اور جنوب کے درمیان رابطے کی سہولت میسر آئے گی۔ روڈ ٹرانسپورٹ سروس کے معیار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…