جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عمر ان خان کی جنوبی پنجاب میں سیاسی مہم کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بھی اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات سے چند ماہ قبل جنوبی پنجاب سیاسی جماعتوں کیلئے نیاسیاسی مرکز بن گیا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑے جلسوں کے بعد چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 15دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان سے جلسہ کرنے اور جنوبی پنجاب سے ہی آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے آغازکا اعلان کردیا ۔مسلم لیگ (ن)کی رہنما

مریم نوازپہلے ہی جنوبی پنجاب سے انتخابی مہم شروع کرنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کیلئے توجہ کامرکز بن گیا ،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ان دنوں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑے اور کامیاب جلسوں سے خطاب کررہے ہیں،عمران خان نے گزشتہ دنوں بہاولپور،کوٹ ادو اور خانیوال ،لودھراں میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا جس کے بعداب چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے 15دسمبرکو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کااعلان کردیا ہے ۔اپنے ٹوئیٹر پیغام میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی 15دسمبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں جلسہ کر ے گی ،پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی میزبانی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کریں گے ،ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ملتان جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکریں گے۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازشریف اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں پہلے ہی اس بات کا عندیہ کا دے چکی ہیں کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آغازجنوبی پنجاب سے کرے گی،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جنوبی پنجاب سخت سیاسی میدان ثابت ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی سینئرلیڈرشپ کا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…