اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

کریم کے ڈرائیور پر فائرنگ کے بعد ایک اور لرزہ خیزواقعہ گاڑی کے اندر مسافر قتل،تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل سفری سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کے ڈرائیور کے مبینہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خالد عباسی نے بتایا کہ ڈرائیور سید عبداللہ گیلانی بدھ کو اپنی گاڑی میں مردہ پایا گیا تھا اور اسے سر میں گولی ماری گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کی ایک گولی کا خول برآمد کیا۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں مزاحمت پر قتل کے امکانات کو رد کردیاکیونکہ حملہ آور عبداللہ کا موبائل فون، نقدی اور دیگر اشیا لے کر نہیں گئے۔خالد عباسی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، کیونکہ مقتول کا پنجاب میں رہائش پذیر اس کے رشتہ داروں سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ عبداللہ کے جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا تعلق بہاولپور سے تھا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کسی نے ڈرائیور کو فون کرکے جائے وقوع پر ملنے کیلئے بلایا تھااور جب عبداللہ وہاں پہنچا تو اسے گاڑی میں ہی گولی مار دی گئی۔ایس ایچ او نے کہا کہ مقتول سفری سہولت فراہم کرنے والے ایک کمپنی کیلئے کام کرتا تھالیکن قتل کے وقت اس کی گاڑی آف لائن تھی۔واقعہ کے بعد کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ قتل کی تحقیقات میں انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جون میں پیش آنے والے اسی طرح کے ایک واقعہ میں ’کریم‘ کے ڈرائیور کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…