اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

ہم کسی کو خوش کرنے کی نہیں بلکہ نواز شریف کے دھوکے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ ترجمان پیپلز پارٹی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم کسی کو خوش کرنے کی نہیں بلکہ نواز شریف کے دھوکے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے نواز شریف کا ہاتھ پکڑا لیکن انہوںنے سودے بازی کی ۔

نواز شریف کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف آصف علی زرداری سے متعلق بات کرنے سے پہلے اپنے کردار کا جائزہ لیں۔نوابزادہ نصراللہ خان نے نواز شریف کیلئے ہی کہا تھا کہ وہ سب کو بیچ کر چلے گئے۔انہوںنے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے ماضی کے جرائم معاف کر کے نواز شریف سے ہاتھ ملایا تھا ۔نواز شریف نے مشرف سے معافی لی اورمعاہدہ کر باہر چلے گئے۔ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو اے آر ڈی میں شامل کیا اور انہوںنے سب کی پیٹھ پر وار کیا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف معافی مانگ کر باہر چلے گئے اور آصف زرداری انہی کے بنائے مقدموں میں مشرف کی جیل بھی کاٹتے رہے۔نواز شریف نے ایک اور بڑا دھوکہ میمو گیٹ میں آصف زرداری کے خلاف کالا کوٹ پہن کر دیا۔نواز شریف وکیل بن کر پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کو غدار قرار دلوانے کا ضیا ء کا خواب پورا کرنے چلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تیسرا بڑا دھوکہ مشرف کے مقدمے کی صورت میں دیا گیا ،ہمیں آگے کر کے نواز شریف نے مشرف سے پھر معافی اور اسے باہر بھیج دیا۔ چوہدری منظور نے کہا کہ افتخار چوہدری اور نواز شریف کی گٹھ جوڑ جمہوریت کے خلاف گھنائونی سازشیں بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔ہمارے وزیراعظم کو افتخار چوہدری کے ہاتھوں نواز شریف نے گھر بھجوایا،یوسف رضا گیلانی کو گھر بھجوانے والا اب سڑکوں پرپوچھتا پھر رہا

ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف تصادم کر کے معافی مانگنے کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں،ہاتھ ملا کر چھرا گھونپنے میں بھی نواز شریف کا کوئی ثانی نہیں ،ہم کئی بار نواز شریف سے ڈسے گئے اب دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…