بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلحہ لائسنسوں کا اجراء،وزیراعظم نے احکامات جاری کردیئے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان اور عوام دوست بنانے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی اورکہا کہ وزارت داخلہ ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراء کی پالیسی کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے،

وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے ممنوعہ بور اسلحہ کے صرف 410لائسنس جبکہ سال 2010سے 2012میں19145اور نگران حکومت نے 2013میں 25789ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنس جاری کئے۔منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلحہ لائسنسوں کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلحہ لائسنسوں کے اجراء پر بریفنگ دی گئی، سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم کو وفاق اور صوبوں کی طرف سے جاری کئے جانے والے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ سال 2010سے 2012کے دوران ممنوعہ بور اسلحہ کے 19145لائسنس جاری کئے گئے، نگران حکومت نے 2013میں 25789ممنوعہ بور اسلحہ کے لائسنس جاری کئے، موجودہ حکومت نے ممنوعہ بور اسلحہ کے صرف 410لائسنس جاری کئے اور ان میں سے 400لائسنس واپڈا کو دیئے گئے

جبکہ 10لائسنس دیگر افراد کو جاری کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کیلئے 30دسمبر2017ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،30دسمبر تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے تمام لائسنس منسوخ تصور کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان اور عوام دوست بنانے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام اسلحہ لائسنسز کو نادرا کے قومی شناختی کارڈز کے ڈیٹا بیس سے لنک کیا جائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…