جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور کے شہریوں کیلئے خطرناک ترین وارننگ جاری گھر سے باہر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ جبکہ محکمہ صحت نے سموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیز کر دی ۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہونے کے باعث سموگ کی صورتحال بر قرار رہے گی ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 11نکات پر مشتمل آگاہی مہم میں تیزی لاتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں،زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں، گھروںکی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑوں کی بجائے گیلا کپڑا ستعمال کریں،گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ہلکا اور ڈھیلا ڈالا لباس پہنیں، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک اور منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں ، بہت ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں،تعمیراتی جگہوں او کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی توجہ دیں تاکہ ڈھول یا مٹی وغیرہ نہ اڑے ، اپنی گاڑیوں کا معائنہ کرائیں تاکہ دھویں کی وجہ سے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو اور زیادہ سے زیادہ سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں او ران کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…