پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بنی گالا،عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ،بات بڑھ گئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیارت (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف شمالی بلوچستان کے سینکڑوں کارکنوں کادھرنا حاجی نورمحمدخان دمڑ کی قیادت میں بنی گالہ میں نویں روز میں داخل ہوگئی دھرنے میں شرکت کے لئے شمالی بلوچستان سے کارکنوں کے مزید قافلوں کے پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی طرح دھرنے کے لئے مالی تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے حاجی عبداللہ خان دمڑکی جانب سے دھرنے کے لئے ایک لاکھ روپے نقددئیے

گئے جبکہ ٹھیکدار محمد نعیم کاکڑ کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقداور گزشتہ دن اور رات کاکھانا بھی انہوں نے ترتیب دیا۔ اس موقع پر حاجی نور محمد خان دمڑ نے دھرنے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شوکاز نوٹس تو بھیجا گیا ہے او رہم مطمئن ہیں کیونکہ ہم بلوچستان کے حوالے سے جن چار ریجنز کا مطالبہ کررہے ہیں وہ پارٹی کے اپنے آئین میں موجود ہے ہم جو دھرنا دے رہے ہیں یہ کسی اور پارٹی کے گھرکے سامنے نہیں بلکہ اپنی پارٹی کے لیڈر کے سامنے دے رہے ہیں جس پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا جدوجہد اس وقت تک جاری رئیگا جب تک صوبہ بلوچستان کو بھی دوسرے صوبوں پنجاب اور خیبر پشتونخواہ کی طرح خود مختار ریجنز میں تقسیم نہیں کرینگے۔ انہوں نے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے بعد دوسرے پارٹیوں کی جانب سے خوشیوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم زیارت میں پہلے سے بھی ذیادہ سخت مقابلہ کرینگے وہ خوشی میں نہ رہے اور کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…