جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے پیش کئے گئے بل کا مسودہ مسترد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔قومی اسمبلی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے پیش کئے گئے بل کا مسودہ مسترد کردیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمشید دستی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے بل ایوان میں پیش کیا تاہم وفاقی وزیر زاہد حامد نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بل کو ایوان میں پیش کرنے کا قانونی راستہ ہے جو کہ اس بل پر بھی لاگو ہوتا ہے اس لئے اسے مسترد کیا جائے۔ جس پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کی جاچکی ہے اور اب اس پر صرف عمل درآمد کیا جانا ہے۔ اسپیکر نے بل سے متعلق ایوان میں رائے شماری کرائی اور اکثریتی فیصلے پر اسے مسترد کردیا گیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے سے متعلق قرارداد پر بہاولپور صوبے کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی قرارداد پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا

1-copy4



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…