جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایف بی آر نے تمام فیلڈ آفسز سے سروے کی رپورٹس طلب کرلیں

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ آفسز سے بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے بارے میں کرائے گئے سروے کی رپورٹس طلب کرلی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ کراچی میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کی ابتدائی سروے رپورٹ میں چشم کشا انکشافات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن ملٹی اسٹوری پلازوں میں انتہائی مہنگے داموں لگژری فلیٹس و اپارٹمنٹس بناکر فروخت کرنے والے ریئل اسٹیٹ کنسٹرکٹرز میں سے اکثریت ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس رجسٹرڈ تک نہیں ہے۔ابتدائی رپورٹ میں 3 بڑے پلازوں و رہائشی پروجیکٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوہدری خلیق الزمان روڈ کلفٹن کراچی میں واقع بلاک نمبر 8کے پلاٹ نمبر D5/6 پر گراو¿نڈ پلس 14منزلہ میجسٹک پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے، یہ پلازہ 2 ہزار مربع گز کے رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے، اس پروجیکٹ میں اے کٹیگری کے فلیٹ کی قیمت 1کروڑ 90 لاکھ جبکہ بی کٹیگری کے فلیٹ کی قیمت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، مذکورہ منصوبے کا بلڈر میسرز پرائزم ایسوسی ایٹ اور منیجر عبدالرزاق ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ہے، دونوں ہی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق چوہدری خلیق الزمان روڈ کلفٹن کراچی کے بلاک نمبر 8میں ہی پلاٹ نمبر ڈی 18 پر 2 ہزار مربع گز کے رقبے پر دی ریذیڈنس کے نام سے عمارت تعمیر کی جارہی ہے اور یہ عمارت بھی گراو¿نڈ فلور پلس 14 منزلوں پر مشتمل ہے، اس میں اے کٹیگری کے فلیٹ 1کروڑ 40 لاکھ اور بی کٹیگری کے فلیٹس 1کروڑ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں، اسی طرح کلفٹن کے بلاک نمبر8 کے پلاٹ ڈی ون اے پر مچھیارا ٹاور کے نام سے کثیرالمنزلہ عمارت زیر تعمیر ہے، یہ پلازہ 1220.75مربع گز رقبہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ پلازہ گراو¿نڈ فلور کے علاوہ 16 منزلوں پر مشتمل ہے، اس میں اے کٹیگری کے فلیٹ کی قیمت 1 کروڑ 80 لاکھ جبکہ بی کٹیگری کے فلیٹ کی قیمت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، پلاٹ نمبر7 ڈی اسٹریٹ اپر گزری فیز فائیو میں حصام ریذیڈنس کے نام سے گراو¿نڈ فلور پلس 5 منزلہ پلازہ میں اے کٹیگری کے فلیٹ کی قیمت2 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے جبکہ ایف ٹی2/2/2ایم سی نیل روڈ فراری ٹاو¿ن میں گراو¿نڈ فلور کے علاوہ 11 منزلہ رہائشی کمپلکس کا ٹرائیڈنٹ ریذیڈنس نامی منصوبہ ہے، یہاں ہر فلور 3 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے،
یہاں اے کٹیگری کافلیٹ 1کروڑ 40 لاکھ اور بی کٹیگری کا 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کاہے، منصوبے کا زیادہ تر حصہ میسرز رائل ڈیولپرز کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ ایسوسی ایشن ا?ف پرسن کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور اس کے این ٹی این 3910471-7 پر اسیسمنٹ کی جارہی ہے، اسی طرح پلاٹ15 FT-3 کری روڈ فراری ٹاو¿ن میں 2 ہزار مربع گز پرایلنور اپارٹمنٹس کے نام سے منصوبہ ہے، یہ عمارت گراو¿نڈ فلور کے علاوہ 10 منزلوں پر مشتمل ہے، اس منصوبے کے تحت 2 ٹاور تعمیر کیے جارہے ہیں اور 1 ٹاور 10 فلیٹس پر مشتمل ہے جبکہ ہر فلور1 فلیٹ پر مشتمل ہے،
اس منصوبے میں روڈ فیسنگ فلیٹ کی قیمت 3 کروڑ 17 لاکھ جبکہ کمپاو¿نڈ فیسنگ فلیٹ کی قیمت 2کروڑ70لاکھ روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ منصوبوں کے علاوہ میسرز رائل بلڈرز کی جانب سے پلاٹ نمبرایف ٹی29، پلاٹ نمبر 210 اور پلاٹ نمبر ایف ایل3/6پر بھی فراری ٹاو¿ن کوارٹرز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمشنز سے ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے بارے میں کیے جانیوالے سروے کی رپورٹس طلب کرلی ہیں تاکہ اس اہم انڈسٹری سے صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کیلیے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اقدامات اٹھائے جاسکیں۔#/s#



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…