پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کازرداری اور شریف برادران کے بارے میں نیا انکشاف‘پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں ہم نے الیکشن میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے جس پر نوازشریف سے کہتا ہوں کہ افتخار چوہدری، خلیل رمدے اور نجم سیٹھی کو ہمارے حوالے کردیں دو کروڑ ووٹ لے کر دکھاؤں گا۔ سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارے ساتھ دھوکا ہوتا آرہا ہے،پٹواریوں سے ہماری تذلیل کرائی جارہی ہے لیکن اب عوام سے کہتا ہوں کہ وہ نکلیں اور نواز حکومت کا بوریا بستر گول کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں ان کے لیے عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ وہ جان دے دیں گے لیکن وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 6 سال پہلے کہا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں، ملک میں کبھی زرداری کبھی نواز اور کبھی مداری آرہے ہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے اور بجلی کینام پر ڈاکا ڈالا جارہاہے، توانائی منصوبوں میں خواجہ آصف نے اربوں کی کرپشن کی جس پر نوازشریف کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کی وجہ سے (ن) لیگ کی صوبے اور مرکزی حکومت میں پھوٹ پڑ چکی ہے، نوازاور شہباز شریف ایک لائن پر نہیں ہیں جبکہ آصف زرداری عمران خان کو بلبلا کہا لیکن وہ خود سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے تھے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قیادت روز روز پیدا نہیں ہوتی اور تحریکیں روز نہیں چلتیں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان نوازشریف کے استعفے کے بغیر چلے جائیں گے وہ عقل کے اندھے ہیں، محرم کے بعد عمران خان سارے ملک میں دھرنے، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ دین مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں کے ہاتھ آگیا وہ نام اسلام کا لیتے ہیں اور نظریں اسلام آباد کی طرف رکھتے ہیں۔

1913231_786328681427412_669758505265869846_o

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…