منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اگلا رمضان بھی تیس دن کا ہو

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس نے اپنی مٹھی میں بند ایک تہہ شدہ کاغذ میرے سامنے کیا۔ میں نے اسے کھولا۔ وہ ایک لمبی لسٹ تھی۔ نمبر وار تیس چیزیں درج تھیں اس میں۔ جیسے:- بھائی کو سکول یونیفارم مل جائے- ابو کی صحت عید سے پہلے بھی ٹھیک رہے – امی کو کپڑے سلائی کرنے پر کوئی نہ ڈانٹے – گڑیا بیمار نہ ہو اسی طرح کی چھوٹی چھوٹی تیس باتیں لکھی تھیں۔ اور ہر ایک کے سامنے درست کا نشان لگا ہوا تھا۔ جیسے ٹارگٹ مکمل کرنے پر “ٹِک مارک” کر لیا جاتا ہے۔

سوائے آخری بات کے۔ میں نے کہا “آخری بات کے آگے ٹِک کیوں نہیں لگایا؟” “کیونکہ ابھی تیسواں روزہ نہیں آیا۔” اس نے بے چینی سے منتظر ہو کر کہا۔ “اگر کل بھی روزہ ہوا تو آپ اس کے آگے ٹک لگا لو گی؟” “جی” وہ بہت زیادہ خوش ہو کر بولی۔ “کیوں؟” “کیونکہ میں کل اللہ سے اس چیز کو مانگوں گی۔ اور اللہ نے کہا ہے کہ رمضان کے ہر شب و روز میں مسلمان کی ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ کل یہ دعا بھی پوری ہوجائے گی۔” وہ آنکھیں میچ کر پر امید لہجے میں بولی۔ مجھے اس ننھی معصوم بچی کی امید اور یقین پر رشک آیا۔ اپنا دامن خالی لگا۔ میں نے اپنی کیفیت پر قابو پاتے ہوئے اس سے پوچھا: “آپ کے بھائی کو یونیفارم مل گیا تھا؟” “لو بھلا کیوں نہ ملتا، جب میں نے دعا کی اگلے دن ہی راشدہ آنٹی اپنے بیٹے کا پرانا یونیفارم ہمیں دے گئیں، اور ابو پورا مہینہ ڈبل دیہاڑی کر کے بھی صحت مند رہے اور کل منزہ بی بی اپنے سلے ہوئے کپڑے لینے آئی تھیں، وہ ہمیشہ امی کی سلائی میں نقص نکالتی ہیں اور دوبارہ سینے کا کہتی ہیں لیکن کل انھوں نے پیسے بھی زیادہ دیے اور امی کو کچھ نہیں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔” وہ اپنی روانی میں بولتی جارہی تھی اسے اپنی دعاؤں کی قبولیت کا یقین تھا۔ میں اس قابل نہیں تھا کہ اس نونہال کے ایمان کا مقابلہ کرسکتا اپنی کسی دلیل سے۔ میری نظریں آخری دعا پر ٹھہر گئیں تھیں۔ تیسویں نمبر پر درج تھا:
“اگلا رمضان بھی تیس دن کا ہو۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…