کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے23ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے خلاف کرمنل کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدم پیشی پر دونوں خواتین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے دونوں خواتین نادیہگبول اور فرح ناز اصفہانی کو 23 ستمبر تک
گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول ضمانت پر ہیں، وارنٹ گرفتاری سٹی کورٹ نےدہری شہریت کیس میں جاری کئے، احکامات کے باوجود دونوں اراکین کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی امریکا اور نادیہ گبول کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں، ستمبر 2012 میں دونوں کو آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قرار دے کر سپریم کورٹ کی ہدایت پر دہری شہریت کا کیس درج کیا گیا تھا۔جس پر کراچی کی سیشن عدالت میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔