اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کی عجیب و غریب خوراک ؛ بھابھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی پردہ سکرین پر کرشماتی شخصیت دکھائی دینے کا راز شائد اب عوام کے علم میں آچکا ہے۔ دراصل سلمان خان کی بھابھی اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی کھانے پینے کی عادات عام افراد سے بے حد مختلف ہیں۔ وہ جب طویل دورانئے کی شوٹنگ سے واپس آتے ہیں اور خود سے کچھ پکانے یا نوکروں کو جگانے کی ہمت نہیں پاتے تو فریج میں موجود کھانے پینے کی اشیاءکو فرائینگ پین میں ڈالتے ہیں۔ اس میں ڈھیر سارا مکھن اور اچار شامل کرتے ہیں اور اسے بھون کے کھا جاتے ہیں۔ ملائیکہ نے اس موقع پر اپنے بارے میں بتایا کہ انہیں کوکنگ نہیں آتی تھی تاہم شوہر ارباز خان نے اس معاملے میں ان کی بے حد مدد کی۔ ملائیکہ، بال وڈ ڈائریکٹر فرح کے کوکنگ شو فرح کی دعوت میں شریک تھیں جہاں انہوں نے ہنی گلیزڈ چکن لیگز پکائیں اور ساتھ ہی اپنے سسرال والوں کی کھانے پینے کی عادات کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف کئے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…