واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ’وال اسٹریٹ‘ نے ایک ایسی نوکری کا اشتہار دیا ہے جس میں کسی ڈگری کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ امریکا میں مالیاتی مارکیٹوں اور مجموعی مالیاتی اداروں کے لیے بھی وال اسٹریٹ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ کے کوری ڈور میں لگتا ہے کہ مالیاتی سائنس میں سرٹیفکیٹ چمکدار کلید کی کوئی زیادہ
حیثیت نہیں۔ اب آپ کو حساب کے کسی ایسے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں جس میں آپ کو سولوشن ڈویلپ کرنے اور حسابی مساواتوں جیسا کہ فاسٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی مغز ماری کی ضرورت نہیں جس میں تاجروں کو بغیر کسی مداخلت کے خریدو فروخت کے فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔اس لیے مالیاتی سیکٹر میں اب کسی ڈگری کی ضرورت کم ہی رہی ہے۔