اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا نجی ڈرامہ ہالز میں رقص پر پابندی لگانے پر غور

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت تمام ان شہروں میں جہاں تھیٹر ڈراموں کی آڑ میں بیہودہ رقص ہوتا ہے ان پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں سرکاری ڈرامہ ہالوں الحمراءمیں گزشتہ دنوں چند معیاری اور صاف ستھرے ڈرامے فیملیز کے لئے دکھائے گئے جن کو فیملیز سمیت عوام کی کثیر تعداد نے سراہا۔چنانچہ اس تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر نجی ڈرامہ ہالوں میں بھی رقص پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ رقص پر پابندی سے تھیٹر ہالوں میں معیاری ڈراموں اور فیملیز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ ملے گا۔اس سلسلے میں اداکار سہیل احمد ،قوی خان،علی اعجاز،مسعود اختر،انور علی ،امان اللہ،خالد معین بٹ اور دیگر بہت سے فنکاروں نے حکومت پنجاب اور ضلعی حکام کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے جلد از جلد اس پر عملدرآمد کرنے کو کہا ہے۔ ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ تھیٹر ذرائع ابلاغ کا ایک ذریعہ ہے اور اس سے معاشرے کو سدھار نے کے لئے تفریح کے ہمراہ بہت سا کام لیا جاسکتاہے۔موجودہ حکومت کو تھیٹر ڈراموں کے علاوہ ملک بھر میں چلنے والی رقص کی سی ڈیز اور ان کا مختلف چینلز پر چلانے پر بھی پابندی عائد کرنا چاہئے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…