اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اے پتر ہٹاں دے نئیں وِکدے‘‘

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسے ہی پہلی عرب اسرائیل جنگ ہوئی جبکہ پاکستان کو بنے ابھی ایک سال ہی ہوا تھا پاکستان نے چیکوسلاواکیہ میں ڈھائی لاکھ رائفلیں خرید کر عربوں کو دیں اور تین جنگی جہاز اٹلی سے خرید کر مصر کے حوالے کیے تاکہ وہ اسرائیل سے اپنا دفاع کر سکیں۔ پاکستان نے 67ء اور 73ء کی عرب اسرائیل جنگوں میں عربوں کی مدد کی اور اسرائیل کو روکنے میں

کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو 20 کے قریب اسرائیلی جنگی جہاز گرا چکا ہے۔ جب اسرائیل نے ترکی کے امدادی جہاز پر گولہ باری کی اور دونوں ممالک میں جنگ کا خدشہ پیدا ہوا تو سب سے پہلے پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹر ترکی کی مدد کو پہنچے اور ترکی کی سرحدوں پر پروازیں کیں۔ پاکستان نے اسرائیلی حملے کے خلاف مصر کی مدد کی جس کی وجہ سے وہ وادی سینا کے قریب رک گئے اور آگے نہ بڑھ سکے۔ پاکستان نے 1980ء میں روس جیسی سپر پاور کے ساتھ ٹکر لے کر افغانستان کی مدد کی اور روس کو شکست سے دوچار کیا۔ افغانستان اور انڈیا کا دعوی ہے کہ امریکہ کو اس وقت افغانستان میں جتنی مزاحمت کا سامنا ہے اس کے پیچھے بھی پاکستان ہی ہے۔ پاکستان نے 92ء 93ء میں یورپ کے خلاف اس وقت بوسنیا کی مدد کی جب تمام مسلمان ممالک نے چپ کر روزہ رکھ لیا تھا۔ نہ صرف سفارتی مدد کی بلکہ پاک فوج عملاً لڑنے گئی۔ پاکستان نے آرمینیا کے خلاف آزربائی جان کی مدد کی۔ پاکستان غالباً دنیا کا واحد ملک ہے جو آج بھی آرمینیا کو تسلیم نہیں کرتا۔پاکستان نے ایران کی عراق کے خلاف مدد کی اور ایران عراق جنگ بزور طاقت رکوائی۔ پاکستان نے ایران میں دہشت گردی کرنے والی تنظیم جنداللہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے میں ایران کی مدد کی۔ پاکستانی مجاہدین نے انڈیا جیسے ملک کے

چنگل سے آدھا کشمیر آزاد کروایا۔ پاکستان نے 65ء میں اپنے سے پانچ گنا بڑے انڈیا کو شکست دی۔ پاکستان نے کشمیری مسلمانوں کو ظالم کے چنگل سے آزاد کروانے کے لیے اپنے سے کئی گنا بڑی فوجی اور معاشی طاقت سے تین جنگیں لڑیں۔ کارگل کی جنگ میں پاکستان نے صرف چند ہزار فوجیوں کی مدد سے انڈیا کی سپلائیز روک کر 7 لاکھ انڈین فوج کو محصور کرلیا تھا

جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ پاکستان نے خانہ کعبہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروایا۔ کہا جاتا ہے کہ اس آپریشن کی کمانڈ پرویز مشرف نے کی تھی۔ پاکستان نے 1991ء میں کویت کی عراق کے خلاف مدد کی۔جب شاہ ایران نے متحدہ عرب امارات کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تو پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی مدد کی۔ جب مصر اور عربوں میںاختلاف پیدا ہوا تو

پاکستان نے مصر کی سفارش کی اور عربوں کو راضی کیا۔جب اقوام متحدہ میں مسلمانوں کا موقف پیش کرنے کی باری آئی تو تمام مسلمان ممالک بشمول عربوں اور ترکوں کے سب نے پاکستان کا نام چنا- ان کے علاوہ پاکستان دنیا کے پہلا ملک ہے جس نے چین کو تسلیم کیا اور اپنا سفارت کار چین بھیجا۔ ایوب خان نے چین کی ابتدائی ضروریات کے لیے اس وقت چین کو ہوائی جہاز،

بسیں اور بہت بڑی مقدار میں خوارک بھیجی۔ چینی آج بھی پاکستان کا وہ احسان نہیں بھولے اور آج بھی ہمارے بہترین دوست ہیں۔ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام نامی دہشت گرد تنظیم ایک تہائی سری لنکا پر قابض تھی۔ اس ناسور سے سری لنکا کی جان پاکستان نے چھڑائی اور پاک فوج کی مدد سے وہ تحریک ہمیشہ کےلیے ختم کر دی گئی۔ اسی لیے سری لنکن ہمیشہ پاکستان کے شکر گزار رہتے ہیں

۔1980ء میں جب زمبابوے کو عالمی تنہائی کا سامنا تھا تو پاکستان نے اسکی مدد کی۔1993ء میں جب امریکن فوجی 4000 صومالی جنگجوؤں کے گھیرے میں آگئے تو وہاں امن مشن پر موجود پاک فوج کے مختصر سے دستے نے ان کو چھڑایا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے فوجیں بھیجنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے!!!پاکستان اس وقت دنیا کی واحد ریاست ہے جو “مسلم قومیت” یا دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہے۔پاکستان کو معمولی مت سمجھئے!

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…