پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ہندو انتہا پسندوں کی پاکستان کےساتھ قائداعظم ؒ سے بھی دشمنی آخری حدو ں کو چھونےلگی

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ممبئی میں جناح کی کوٹھی کا معاملہ 70سال گزرنے کے بعد بھی حل نہ ہوسکاجبکہ عمارت ویران پر پڑی ہے اوراس پر بھارت کا قبضہ ہے، کچھ انتہا پسند ہندواس کو گرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک جھگڑا اس کوٹھی پر

بھی ہے، جو گذشتہ 70 سالوں سے چلا آ رہا ہے۔پاکستان، جناح کی اس کوٹھی پر اپنا حق جتاتا ہے اور پاکستان کے عام شہری کی نظر میں جناح کی یہ کوٹھی ان کی ایک یادگار ہے۔اسی رہائش گاہ میں قیام کے دوران جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی، اس کے لیے لڑائی لڑی تھی اور اسی لیے پاکستان اس پر دعوٰی پیش کرتا ہے۔بھارت نے ممبئی میں جناح کے بنگلے کو ‘اینمی پراپرٹی یعنی دشمن کی جائیداد قرار کر رکھا ہے۔ فی الحال یہ عمارت ویران پڑی ہے اور حکومت کا اس پر قبضہ ہے۔ایک مقامی سیاستدان جو ریئل اسٹیٹ کا دھندہ بھی کرتے ہیں، وہ جناح کی کوٹھی کو گرانے کی مہم چھیڑے ہوئے ہیں۔جناح کو ممبئی شہر سے بہت محبت تھی۔ انگلینڈ سے لوٹ کر وہ یہیں بس گئے تھے۔ اپنی رہائش کے لیے انھوں نے یہ شاندار عمارت بنوائی تھی۔ جناح نے یہ کوٹھی، اس دور کے یورپی بنگلوں کی طرز پر بنوائی تھی۔ اس بنگلے کا نام ساؤتھ کورٹ ہے۔یہ بنگلہ جنوبی ممبئی کے مالابار ہلز علاقے میں ہے۔ سمندر کے رخ پر بنی اس عمارت کو بنانے میں جناح نے 1930 کی دہائی میں تقریبا دو لاکھ روپے خرچ کیے تھے۔اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ یلاڈ بیٹلے نے تیار کیا تھا۔ اس میں اطالوی سنگ مرمر لگے ہیں۔ ساتھ ہی لکڑی کا کام بھی بہت عمدہ قسم کا ہے۔اس کوٹھی کو جناح نے اپنے خواب کی عمارت کے طور پر بنوایا تھا۔ اس کی تعمیر کے لیے خاص طور سے اٹلی سے کاریگر بلائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…