جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ڈیوٹی ایام میں ایک دن کی عارضی کمی کی گئی ہے ،ترجمان پاکستان اسٹیل

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

کراچی(یوا ین پی )ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے اس وقت غیر پیداواری حالت میں ہے موجودہ انتظامیہ ادارے میں بہترین صنعتی امن و امان اور معاملات کو حتی الامکان خوش اسلوبی سے چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان اسٹیل میں تمام ریگولرافسران کی تنخواہوں کا پے اسکیل بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظور ہو کر وزارت پیداوار کے پاس مزید منظوری کے اگلے مراحل میں ہے اس لیے ابھی تنخواہوں میں اضافے یا ترقی بانٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پیداوار میں تعطل کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کے بورڈ کے حالیہ منظور شدہ فیصلہ کے مطابق روز مرہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے جنرل شفٹ کے ڈیوٹی ایام میں ایک دن کی عارضی طور پر کمی کی گئی ہے جبکہ شفٹ ملازمین اپنے شیڈول کے مطابق ڈیوٹی پر آتے رہیں گے۔انتظامیہ مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بعد ہی تبادلوں کے ناگزیر فیصلہ کرتی ہے جو کہ تمام افسران کے ساتھ طے شدہ اپائنمنٹ لیٹر میں پہلے ہی درج ہے۔افسران کے تبادلوں کو انتقامی کارروائی اور کسی باہمی سیاست سے تشبیہہ دینا درست نہیں ہے ، اس لیے کسی قسم کے مقامی و غیر مقامی تعصب سے گریز کیا جا نا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…