کُفر کے بعد سب سے بڑا گُناہ دل دُکھانا ہےچاہے وہ کافر کا ہو یا مومن کااپناراز کسی کو بتا کراس کو پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرنا ۔گناہ اس نیت سے کرنا کہ چند مرتبہ کر کے چھوڑدوں گا۔اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا اور کسی خدائی عطیے کا امیدوار ہونا۔انسان کے متعلق ظاہری شکل و صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا۔انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔ادب بہترین کمال ہے،اور خیرات افضل ترین عبادت ہے ۔جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرو
۔بھوکے شریف اور پیٹ بھرے کمینہ سے بچو ۔گناہ پرندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے ۔ نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کردیتا ہے ۔ سب سے بہترین لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے ۔جو پاک دامن پر تہمت لگاتا ہے اُسے سلام مت کروموت کو ہمیشہ کروموت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔ اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتےہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا ہیں ۔سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا۔حضرت علی