منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’پراسرار لاشیں ‘‘

datetime 26  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موت بر حق ہے ۔ ہر ایک جاندار خواہ وہ انسان ہو، جانور ہو یا جن ، ہر ایک اس تلخ حقیقت کو ایک نہ ایک دن اپنے سامنے ضرور پائے گا۔ قارئین جیسے موت برحق ہے ویسے ہی ہر انسان کی خواہش بھی ہوتی ہے کہ اسے قبر ضرور نصیب ہو تاہم یہ 2گز جگہ بھی ہر انسان کے نصیب میں نہیں ہوتی ۔

آپ کو تازہ ترین مثال دیتے ہی جس میں مانچسٹر کے ایک مردہ خانے میں موجود2 لاشوں نے انسانیت پر لرزہ طاری کر رکھا ہے ۔ وہ دو لاشیں جنہوں نے روز و شب ہر لمحہ قبرستان میں لاشوں کے درمیان رہنے والے گورکنوں کو بھی اپنے پاس نہیں آنے دیا۔ آخر وہ لاشیں کس کس ہیں ؟ لوگ ان سے اتنا متنفر کیوں ہیں ؟ تو ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ وہ 2لاشیں قاتلوں کی ہیں اور قاتل بھی کوئی غیر معروف نہیں بلکہ پوری دنیا انہیں جانتی ہے ۔ ان میں سے ایک ہے 5بچوں کا سفاک قاتل ایان بریڈی جو 52 سال تک جیل میں قید رہنے کے بعد دو ماہ قبل کینسر کے باعث ہلاک ہوگیا اور دوسرا شخص ہے مانچسڑر بم حملے کا ذمہ دار سلمان عابد ی جس کی لاش کو کوئی بھی کارکن ہاتھ لگانے کو تیار نہیں ۔ گورکنوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں انسانیت کے دشمن ہیں جنہوںنے معصوموں کا خون کیا اور ہم انہیں دفنانے کیلئے تیار نہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل دلچسپ ہے کہ یہ دونوں لاشیں جس مردہ خانے میں موجود ہیں اس کا پتہ بھی عوام اور میڈیا تک سے خفیہ رکھا گیا ہے تاکہ ان لاشوں کو مشتعل عوام سے محفوظ رکھا جا سکے ۔حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ خود بھی نہیں جانتے کہ موجودہ صورتحال میں کب تک یہ دونوں لاشیں اسی طرح مردہ خانے میں پڑی رہیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…