اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کواستعفیٰ دینا چاہئے یا نہیں؟ان کا متبادل کون؟سروے کے حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے

datetime 24  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) گیلپ سروے میں پاکستان کے59عوام نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم نوازشر یف کا متبادل قرار دیدیا ‘جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عوام کی اکثر یت نے وزیر اعظم نوازشر یف کے استعفے کے مطالبے کی حمایت کردی‘سب سے زیادہ 79 فیصد لوگوں نے عدلیہ اورفوج پراعتماد کااظہارکیاہے‘68 فیصد لوگ مذہبی رہنماں پراعتماد کرتے ہیں۔پیر کو گیلپ پاکستان کی پاناما کیس اورجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر سروے رپورٹ جاری کی گئی ۔

جس میں 49فیصدعوام کی رائے ہے کہ وزیراعظم کوجے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف کیس لڑناچاہیے‘عام پاکستانی اورسیاستدانوں پر61 فیصد لوگوں نے اعتماد کااظہارکیا ہے 41فیصد عوام نے کہا کہ شہبازشریف کومتبادل کے طورپرلایاگیاتومخالفت کریں گے68 فیصد لوگ مذہبی رہنماں پراعتماد کرتے ہیں‘سب سے زیادہ 79 فیصد لوگوں نے عدلیہ اورفوج پراعتماد کااظہارکیاہے جبکہ59فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کامتبادل قراردیدیا51فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پسند کرتے ہیں یا ناپسند کرتے ہیں تو 36فیصد کا کہنا تھاکہ وہ فیصلہ پسند کرتے ہیں،43فیصد لوگوں کا کہنا تھاکہ وہ فیصلہ ناپسند کرتے ہیں جبکہ 21فیصد بے معنی تھے۔40فیصد عوام کا کہنا تھاکہ اگر وہ سپریم کورٹ کے جج ہوتے تو وہ سخت فیصلہ کرتے ۔گیلپ کے مطابق ملک میں بجلی کے بحران کے حوالے سے 45فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ رواں سال رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 21فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی فرق نہیں پڑا۔34فیصد عوام کی رائے ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں رواں سال لوڈشیڈنگ کم رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…