ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ حجرہ رسو لﷺ میں کس عورت کا جہیز امانت کے طور پر پڑا ہے ؟

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
بسم اللہ ارقیک من کل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ایک سابق اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دور میں حجرہ رسول ؐ میں اپنے داخلے کا واقعہ بیان کیا ہے ۔شیخ عائض بن عمر الرویس بیان کرتے ہیں کہ مملکت کے سابق فرمانروا شاہ فیصل نے ایک دفعہ حجرہ نبوی کے اندر کی زیادرت کی تو انہیں وہاں لوہے کہ چند صندوق نظر آئےجن کے بارے میں شاید کسی کو علم نہیں تھا کہ ان کے اندر کیا ہے

جب شاہ فیصل نے ان صندوقوں کے بارے میں پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ ترکوں کے زمانے سے یہاں رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کے اندر کیا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں اس پر شاہ فیصل نے حکم دیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان صندوقوں سمیت حجرہ نبویؐ کے اندر موجود اشیاء کی فہرست تیار کرے ۔ اس کمیٹی میں سعودی عرب کے وزارت اوقاف ، مالیات اور نگرانی کے محکموں کے افسران کو شامل کیا شیخ الرویس بتاتے ہیں کہ میں وزارت مالیات کی طرف سے اس کمیٹی کا نمائندہ تھا ۔ طے پایا کہ ہم عشاء کی نماز کے بعد حجرہ نبویؐ کا دورہ کریں گے کیونکہ عشاء کی نماز کے کچھ دیر کے بعد مسجد نبویؐ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں مقررہ وقت پر ہم حجرہ رسول ؐ میں داخل ہوئے اور تمام سامان کا جائزہ لینا شروع کیا پہلے صندوق کا معائنہ کیا گیا تو اس میں سونے کی چھوٹی اینٹیں اور زیورات پائے گئے ۔ دوسرے صندوق میں چاندی کی زنجیریں ملیں جو حرم مکی میں اور خانہ کعبہ پر لٹکائی جاتی تھیں ۔ اس کے علاوہ حضرت محمد ؐ سے منسوب بعض خطوط بھی حجرہ کے اس سامان میں شامل تھے شیخ الرویس کے مطابق حجرے کی اشیاء کا معائنہ اور ان کی فہرستوں کی تیاری کا کام 15 روز جاری رہا ۔

اس سامان میں خاص طور پر سلطنت عثمانیہ کے سلطان عبدالمجید کی بیٹی کے زیورات کی موجودگی تھی جو انہوں نے مدینہ منورہ کے ایک دورے کے دوران مدینہ منورہ کی خواتین کی شادی کے لیے وقف کے طور پر رکھوائے تھے اس کمیٹی نے جو رپورٹ مرتب کی اس میں ان زیورات کو مدینے کے میوزیم میں محفوظ کیے جانے کی ہدایت کی گئی جبکہ دیگر زیورات کو وزارت مالیات اور مالیاتی ادارے کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ انکے لوٹے جانے یا چرا لیے جانے کا خطرہ نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…