بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

لال مسجد اسلام آباد،حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،شہداء فاؤنڈیشن کا شدیدرد عمل 

datetime 23  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی انتظامیہ نے لال مسجد کی شہدا فاؤنڈیشن کو غیر رجسٹرڈ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی تمام سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ سانحہ لال مسجد کو دس سال مکمل ہونے پر بھی شہدا فاؤنڈیشن کو لال مسجد و جامعہ حفصہ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں لال مسجد میں تقریب منعقد کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد نے صدر شہدا فاؤنڈیشن کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی سیاسی و سماجی سرگرمی کی صورت میں شہدا فاؤنڈیشن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری طرف شہدا فاؤنڈیشن نے وفاقی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے تحریری مراسلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وفاقی انتظامیہ نے جھوٹ بولا ہے کہ شہدا فاؤنڈیشن غیررجسٹرڈ تنظیم ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ شہدا فاؤنڈیشن باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہے اور اس لیے شہدا فاؤنڈیشن وفاقی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کو خاطر میں نہیں لائی گی۔تنظیم نے اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے عیدالفطر کے فوراََ بعد مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…