پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پرویزمشرف کابڑی مذہبی جماعت کے رہنماکوفون ،سیاسی اتحاد کااعلان کردیا

datetime 22  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر)سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو تیزی سے تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں،ان کا بروقت توڑ نہ کیا گیا تونتائج آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے۔حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔جلد ہم خیال جماعتوں اور شخصیات کو ساتھ ملا کر ایک مضبوط سیاسی اتحاد کا اعلان کیاجائے گا۔

وہ جمعرات کوپارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے ۔ قبل ازیں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور متحدہ وحدۃالمسلمین کے سربراہ علامہ ناصر شیرازی سے اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے راجہ ناصر عباس کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حزب اختلاف کی ہم خیال جماعتوں کے بڑے اتحاد کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور یہ طے کیا گیا کہ ملکی و قومی اور عوام مسائل کے حل اور مختلف سیاسی معاملات کے حوالے سے یہ جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گے۔بعد ازاں ملاقات میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سید پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کیاجارہا ہے۔ اندرون و بیرون ملک ہمارے دشمنوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے دوستوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ یہ سب نااہل حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اگر اس صورتحال کو بروقت قابو میں نہ لایا گیا تو ہم آنے والی نسلوں کے مجرم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی ہم خیال جماعتوں کا اتحاداس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں مل کر اس مافیا سے قوم کو آزاد کرانا ہوگا۔ واضح رہے کہ اے پی ایم ایل کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کو مختلف سیاسی جماعتوں اور

شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں اپنا ہم خیال بنانے کا ٹاسک دے رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد امجد گزشتہ دنوں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، متحدہ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر شیرازی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بعض راہنمائوں اور دیگر کئی ایک اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں ممکنہ گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کے لئے آمادہ کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…