منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مضرصحت اور پرتعیش اشیاء پرنیا ٹیکس عاید

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی اشیاء اور پرتعیش سامان پر نیا ٹیکس عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حکومت نے تمباکو اور اس سے تیار کردہ مصنوعات اور توانائی بڑھانے والے مشروبات پر ٹیکسوں کی شرح میں 100 فی صد اور دیگر کولڈ ڈرنکس پر 50 فی صد اضافی ٹیکس عاید کیا ہے۔ سعودی عرب پہلا ملک نہیں جس نے پرتعیش اشیاء اور مضرصحت چیزوں پر بھاری ٹیکس عاید کیا ہے۔

خلیج کے بیشتر ممالک پہلے اس طرح کی چیزوں پر ٹیکس لگا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے مضر صحت سمجھی جانے والی منتخب اشیا پر ٹیکس عاید کیا ہے۔ خاص طور وہ اشیاء جنہیں عالمی ادارہ صحت بھی انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دے کران کا استعمال محدود کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔ سعودی عرب عالمی معاہدوں کی رو سے مضر صحت اشیاء￿ کے استعمال کی روک تھام کی شرایط کا پابند ہے۔ اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ٹیکس ریفارمز پروگرام کے تحت بھی پرتعیش اشیاء اور صحت کو نقصان پہنچانے والی چیزوں پر ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے ٹیکس سسٹم کے تحت گیس مشروبات کی ڈیڑھ ریال کی پیکنگ کے نئے نرخ 2.25 ریال مقرر کییگئے ہیں۔توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے مشروبات کی قیمتوں میں 100 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایسے مشروبات کی تین ریال پیکنگ کی نئی قیمت چھ ریال اور دو ریال کی چار ریال ہوگی۔ تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی 10 ریال پیکنگ کی نئی قیمت 20 ریال اور 12ریال کی 24 ریال ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…