ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

جنگ آخر دم تک ہو گی

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

’’قتال حتی الموت‘‘ یعنی جنگ آخردم تک ہو گی۔ یہ نعرہ تھا جو حضرت علی بن ابی طالبؓ نے اس وقت لگایا جب یہ افواہ پھیلی کہ آنحضرتؐ کو شہید کر دیا گیا۔ یہ خبر بجلی بن کر گری، قریب تھا کہ حضرت علیؓ کے مرتعش ہاتھ سے شمشیر گر جاتی،

آپؓ نے انتظار نہیں کیا اور خوف کے سایہ میں دوڑتے ہوئے میدانِ قتال میں پہنچے اور یہاں مقتولین میں آنحضورؐ کو تلاش کیامگر حضورؐ کہیں بھی نظر نہ آئے۔ حضرت علیؓ اپنی جگہ پر جمے رہے، پھر کچھ سوچنے کے بعد (دل ہی دل میں) کہنے لگے: رسول اللہؐ تو ان مقتولین میں موجود نہیں ہیں، خدا کی قسم! حضورؐ میدانِ جہاد سے بھاگنے والے نہیں ہیں، میرا خیال ہے کہ ہمارے اس عمل کے سبب اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض اور ناخوش ہوا ہے۔ اس لیے اپنے محبوبؐ کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ پھر آپؓ نے میان سے تلوار نکالی اور میان کو توڑ ڈالا اور فرمایا کہ اب تو خیر و بھلائی اسی میں ہے کہ میں دشمن کے ساتھ لڑتارہوں یہاں تک کہ قتل ہو جاؤں۔ یہ کہہ کر دشمن پر حملہ کر دیا جس طرح ایک شیر، ہرنوں پر حملہ آور ہوتاہے۔ آپؓ برابر لڑتے رہے۔ یہاں تک کہ جب دشمن کی صفیں درمیان سے ہٹیں تو آپؓ نے دیکھا کہ رسول اللہؐ ان کے درمیان میں موجود ہیں، آپؓ فوراً آنحضورؐ پر جھک گئے اور حضورؐ کو گلے لگا لیا اور چومنے لگے، جب حضرت علیؓ کو قریبِ رسولؐ نصیب ہوا تو سارا حزن و ملال جاتا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…