ایک دفعہ حضرت فاطمہؓ بیمار ہوئیں تو ابوبکر صدیقؓ تشریف لائے اور اندر آنے کی اجازت چاہی، حضرت علیؓ نے کہا: اے فاطمہؓ ! ابوبکرؓ ہیں، اندر آنے کی اجازت چاہ رہے ہیں؟ حضرت فاطمہؓ نے پوچھا کہ کیا آپؓ پسند کرتے ہیں کہ میں ان کو اجازت دے دوں، حضرت علیؓ نے فرمایا کہ ہاں چنانچہ حضرت فاطمہؓ نے اجازت دی، حضرت ابوبکرؓ
اندر تشریف لائے اور حضرت فاطمہؓ کو مناتے ہوئے کہنے لگے: ’’خدا شاہد ہے کہ میں نے اپنا گھر بار، مال و اولاد اور قوم قبیلہ، اللہ کی رضا جوئی کے لیے اور اس کے پیغمبرؐ کی رضا کی خاطر اور تم اہل بیت کی خوشنودی کے لیے چھوڑا۔‘‘ پھر حضرت ابوبکرؓ ان کو راضی کرنے لگے یہاں تک کہ وہ راضی ہو گیءں۔