نبی کریمﷺ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ایک جماعت میں تشریف فرما تھے کہ آپﷺ نے ان سے پوچھا تم میں سے آج کس کا روزہ ہے؟ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! میں روزے دار ہوں، حضورﷺ نے پھر پوچھا (آج) تم میں سے کون جنازہ کے ساتھ گیا؟ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ بولے، یا رسول اللہﷺ! میں گیا وہں۔ آنحضرتﷺ نے پھر پوچھا! آج مسکین کو کھانا کس نے کھلایا؟ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا یا رسول اللہﷺ! میں نے کھلایا۔ حضور اکرمﷺ نے پھر پوچھا آج تم میں سے کس نے بیمار کی عیادت کی؟ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بولے یا رسول اللہ! میں نے عیادت کی۔ اس کے بعد رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’ْس شخص میں یہ امور جمع ہوں وہ جنت میں داخل ہو گا‘‘۔