سردی کی شدت سے حضرت علیؓ کانپ رہے تھے، آپؓ کے جسم پر ایک پرانی بوسیدہ قسم کی چادر تھی۔ ایک آدمی کہنے لگا: اے امیر المومنین! اللہ تعالیٰ نے آپؓ کے لیے اور آپؓ کے اہل خانہ کے لیے بھی اس مال میں حصہ مقرر کیاہے، لیکن آپؓ اپنی جان کے ساتھ یہ سلوک
کر رہے ہیں! کیا آپؓ دیکھتے نہیں کہ آپؓ کے اعضاء و جوارح سردی سے کانپ رہے ہیں، حضرت علیؓ نے فرمایا: خدا کی قسم! میں تمہارے مال میں سے کچھ نہیں لوں گا، یہ پرانی چادر دیکھو جو میں نے اوڑھی ہوتی ہے یہ وہی چادر ہے جسے پہن کر میں مدینہ سے نکلاتھا۔