رسول اللہﷺ (ایک دن) اپنی مرض وفات کے دنوں میں سر مبارک پر پٹی باندھ کر تشریف لائے اور منبر پر بیٹھ کر حمد و ثنا بیان کی، پھر نحیف آواز میں فرمایا لوگوں ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جس نے اپنی جان اور مال کے ذریعے مجھ پر بہت احسان کیا وہ، اگر میں لوگوں میں سے کسی کو اپنا خلیل بنا سکتا تو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا خلیل بناتا لیکن اسلام کی اخوت سب سے بہتر ہے۔ پھر آپﷺ نے حکم دیتے ہوئے فرمایا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دروازہ کے سوا اس مسجد کے تمام دروازے بند کر دو۔