جب لوگوں نے حضرت ابوبکر صدیقؓ سے بیعت کر لی تو حضرت ابوبکرؓ تین روز تک گھر کادروازہ بند کرکے بیٹھے رہے۔ پھر ہر روز باہر آتے اور منبر رسولؐ پر آ کر لوگوں سے فرماتے، لوگو! میں تمہاری بیعت سے سبکدوش ہوتا ہوں، تم کسی ایسے شخص کے
ہاتھ پر بیعت کر لو جس سے تمہیں محبت ہو۔ حضرت علیؓ، فوراً اٹھتے اور کہتے کہ ایسا نہیں ہو سکتا، خدا کی قسم! نہ ہم آپؓ کو سبکدوش کریں گے اور نہ آپؓ سے سبکدوش ہونے کا کہیں گے، کون آپؓ کو پیچھے کر سکتا ہے؟ جب کہ اللہ کے رسولؐ نے آپؓ کو مقدم کیا۔