ایک آدمی حضرت علیؓ کی عدالت میں کھڑا تھا، اس کے ساتھ دو گواہ کھڑے تھے جو یہ کہہ رہے تھے کہ اس آدمی نے چوری کی ہے لیکن وہ آدمی اس کی نفی کر رہاتھا۔ حضرت علیؓ نے ان گواہوں کی طرف دیکھا تو آپؓ کو ایسا لگا جیسے یہ جھوٹے ہیں یا چور ڈاکو ہیں یا جھوٹے گواہ ہیں تو آپؓ نے دھمکی آمیز
لہجہ میں فرمایا کہ میرے پاس کوئی گواہ نہ آئے، مجھے علم ہے کہ یہ جھوٹے گواہ ہیں ورنہ میں اس کو ایسی سزا دوں گا۔ آپؓ نے ان کے سامنے مختلف سزاؤں کا ذکر کیا۔ پھر ان کو واپس چلے جانے کا حکم دیا۔ ایک عرصہ کے بعد جب ان کو طلب کیا تو وہ نہ ملے، چنانچہ آپ نے اس آدمی کو رہا کر دیا۔