عین دوپہر کے وقت نبی پاکﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو معراج کے متعلق کچھ بیان فرما رہے تھے تو اس دوران آپﷺ نے فرمایا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے جنت کا دروازہ دکھایا جہاں سے میری امت داخل ہو گی۔
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑے شوق سے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! میری خواہش ہے کہ میں آپؐ کے ساتھ ہوں تاکہ میں بھی اس کو دیکھوں۔ آپﷺ نے فرمایا خبردار! تم میری امت کے پہلے شخص ہو جو اس دروازے سے جنت میں داخل ہو گے‘‘۔