ایک دن حضرت علیؓ رسول اللہؐ کی احادیث بیان فرما رہے تھے، آپؓ نے ایک حدیث بیان فرمائی تو ایک شخص بولا: آپ جھوٹ کہتے ہیں، ہم نے یہ بات نہیں سنی ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں تیرے خلاف بددعا کرتا ہوں تو جھوٹا آدمی ہے: اس نے مغرور ہو کر کہا کہ لو بد دعا۔ حضرت علیؓ نے اس کے خلاف بد دعا کی تو وہ آدمی اپنی جگہ سے ابھی اٹھنے نہ پایا تھا کہ اس کی بینائی ختم ہوگئی۔