حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے عبدالرحمن بدر کی لڑائی میں مشرکین کے ساتھ شریک تھے لیکن جب مسلمان ہوئے تو (ایک دن) اپنے والد ماجد کے پاس بیٹھے تھے تو اپنے والد سے کہنے لگے بدر کی لڑائی میں میری نظر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر پڑی تھی
اس وقت آپ کو نشانہ بنانا میرے لئے بہت آسان تھا لیکن میں وہاں سے ایک طرف کو ہو گیا اور آپ کو قتل نہیں کیا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا لیکن اگر تم میرے نشانے پر ہوتے تو میں تجھے نہ چھوڑتا اور ضرور قتل کرتا۔