حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تاحال مسلمان نہیں ہوئے تھے اور بڑے جوان طاقتور تھے مشرکین کی صفوں سے نمودار ہوئے اور للکارنے لگے، کوئی ہے جو میدان میں آئے؟ یہ آواز حضرت صدیق اکبرؓ کے کانوں میں پڑی، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت رسول اللہﷺ کے
پاس بیٹھے تھے۔ شیر کی طرح فوراً اٹھے اور اس للکارنے والے شخص کی طرف جانے لگے تاکہ اس کا مقابلہ کریں تو آنحضرتﷺ نے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پکڑ لیااور فرمایا کہ آپ نہ جائیں۔ اے ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ! آپ رضی اللہ تعالیٰ اپنی ذات سے ہمیں فائدہ دیں۔