امیر المومنین علی بن ابی طالبؓ کے پاس اصبہان سے کثیر مال آیا تو آپؓ نے اس مال کو سات حصوں میں تقسیم کیا، اس مال میں ایک روٹی بھی نکلی تو حضرت علیؓ نے اس روٹی کے بھی سات ٹکڑے کیے اور ان سات حصوں میں سے ہر ایک میں ایک ایک ٹکڑا رکھ دیا۔ پھر سات امراء کو بلایا اور ان کے درمیان قرعہ اندازی کی تاکہ معلوم کریں کہ ان امراء میں سے کس کو پہلے دیا جائے اور کس کو اس کے بعد حتیٰ کہ ہر امیر نے اپنا حصہ وصول کیا۔