ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

ساری رات اس حال میں گزری

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

ایک روز علیؓ جبکہ وہ کم عمر لڑکے تھےنبی کریمؐ کے گھر آئے تو دیکھا کہ آنحضورؐ قیام کی حالت میں ہیں اور آپؐ کے برابر حضرت خدیجہؓ کھڑی ہیں اور دونوں نماز پڑھ رہے ہیں۔ حضرت علیؓ نے متحیر ہو کر پوچھا: اے محمدؐ یہ کیاہے؟ نبی مکرمؐ نے رخ انور پھیرا اور فرمایا: ’’یہ اللہ کادین ہے جو اس نے اپنے لیے پسندکیاہے اور اسے دے کر اپنے رسولوں کو بھیجا،

لہٰذا میں تجھے بھی اللہ وحدہ لا شریک کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اس ذات کی عبادت کے لیے بلاتا ہوں اور یہ کہتاہوں کہ تم لات و عزیٰ سے انکار کرو۔‘‘ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں نے یہ بات آج سے پہلے کبھی نہیں سنی، اس لیے میں ابو طالب سے بات کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ حضور نبی کریمؐ کو یہ بات ناگوار ہوئی کہ اعلان و اظہار سے قبل ان کا راز افشا ہو۔ اس لیے آپؐ نے فرمایا: ’’اے علیؓ! جب تم اسلام نہیں لاتے ہو تو اس امر کو مخفی رکھنا۔حضرت علیؓ کی ساری رات اس حال میں گزری کہ اپنے سچے اور امانت دار ابن عمر کی باتیں قلب و دماغ پر چھائی رہیں، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ایمان کی محبت ڈال دی۔ جب صبح ہوئی تو حضرت علیؓ دربارِ نبویؐ میں جلدی سے حاضر ہوئے اور دریافت کیا، اے محمدؐ! آپؐ نے وہ کیا دعوت مجھ پر پیش کی تھی؟ حضورِ اقدسؐ نے فرمایا: میں نے یہ دعوت پیش کی تھی کہ تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ تم لات و عزیٰ کا انکار کرو اور شرک سے برأت کا اظہار کرو۔‘‘ (یہ سن کر) حضرت علیؓ مشرف بہ اسلام ہو گئے۔ کچھ دنوں تک تو ابو طالب سے ڈرتے ہوئے حضورؐ کی خدمت میں حاضر ہوتے، پھر اپنے اسلام کا اعلان کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…