ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

اہل بیت کی حکمت

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک یمن میں چار اشخاص ایک کنوئیں میں گر گئے جو انہوں نے شیر پھنسانے کے لیے کھودا تھا۔ اس واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ شیر تو اس کنوئیں میں گر گیا لیکن ان میں سے ایک کا پیر پھسلا اور اس کنوئیں میں گرا اس نے اپنی جان بچانے کے لیے بدحواسی میں دوسرے کی کمر پکڑ لی وہ بھی سنبھل نہ سکا اور گرتے گرتے اس نے تیسرے کی کمر تھام لی،

تیسرے نے چوتھے کو پکڑ لیا، غرض چاروں اس میں گر پڑیاور شیر نے ان چاروں کو مار ڈالا۔ ان مقتولین کے ورثاء باہم آمادہ جنگ ہوئے۔ حضرت علیؓ نے ان کو ہنگامہ و فساد سے روکا اور فرمایا کہ میں فیصلہ کرتا ہوں اگر وہ پسند نہ ہو تو دربارِ رسالت میں جا کر تم اپنامقدمہ پیش کر سکتے ہو، لوگوں نے رضا مندی ظاہر کی۔ آپؓ نے یہ فیصلہ کیاکہ جن لوگوں نے یہ کنواں کھودا ہے ان کے قبیلوں سے ان مقتولین کے خون بہا کی رقم اس طرح وصول کی جائے کہ ایک پوری ایک ایک تہائی ایک ایک چوتھائی اور ایک آدھی۔ پہلے مقتولین کے ورثاء کو ایک چوتھائی خون بہا، دوسرے کو تہائی، تیسرے کو نصف اور چوتھے کو پورا خون بہا دلایا، اس لیے کہ پہلے نے اپنے اوپر والے کو ہلاک کیا، دوسرے نے اپنے اوپر والے کو اور تیسرے نے بھی اپنے اوپر والے کو ہلاک کیا، غرض یہ کہ سب نے اپنے اوپر والے کو ہلاکت میں ڈالا۔ لوگ اس فیصلہ سے راضی نہ ہوئے اور حجۃ الوداع کے موقعپر حاضر ہو کر اس فیصلہ کا مرافعہ (ایپل) عدالت نبویؐ میں پیش کیا، آنحضرتؐ نے اس فیصلہ کو برقرار رکھا اور فرمایا: خدا کاشکر ہے جس نے ہم اہل بیت میں حکمت کو رکھا ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…