لوگ، حضرت عمرؓ کے اردگرد حلقہ بنائے بیٹھے تھے اور آپؓ کی باتیں سن رہے تھے کہ اس دوران آپؓ نے فرمایا کہ حضرت علیؓ کو تین ایسی خوبیاں حاصل ہیں کہ ان میں سے ایک خوبی بھی مجھے حاصل وہ جائے تو وہ مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب ہوگی۔ لوگوں نے
مشتاق ہو کر پوچھا کہ اے امیرالمومنین! وہ تین خوبیاں کون سی ہیں؟ فرمایا کہ ایک تو ان کا نکاح فاطمہؓ بنت رسول اللہؐ سے ہوا، دوسرا ان کے لیے مسجد میں سکونت کا حلال ہونا جو کہ میرے لیے حلال (جائز) نہیں ہے اورتیسرا وصف یہ ہے کہ خیبر کے دن جھنڈا ان کو دینا۔