کچھ لوگ رحبہ کے مقام پر حضرت علیؓ کے پاس آئے اور یوں سلام کیا: اے ہمارے مولیٰ! السلام علیک! حضرت علیؓ نے فرمایا کہ بھلا میں تمہارا مولیٰ کیسے ہوسکتاہوں جب کہ تم قوم عرب ہو! لوگوں نے کہا کہ ہم نے غدیر خم (مکہ و مدینہ کے درمیان ایک وادی) کے دن رسول اللہؐ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا
تھا کہ ’’جس کا میں مولیٰ ہوں، علیؓ اس کے مولیٰ ہیں‘‘ جب وہ لوگ واپس چلے گئے تو ایک آدمی، جو حضرت علیؓ کے پاس بیٹھاتھا، ان کے پیچھے ہو لیا اور ان کے متعلق کسی سے پوچھا کہ یہ لوگ (جو آئے تھے) کون ہیں؟ بتایا گیا کہ یہ انصار کی قوم ہے جس میں حضرت ابو ایوب الانصاریؓ بھی موجود تھے۔