اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ایک بد کار عورت

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دن حضرت علیؓ مدینہ کی گلیوں میں چلے جا رہے تھے کہ آپؓ نے دیکھا کہ کچھ لوگ غیظ و غضب کی حالت میں ایک عورت کو گھسیٹتے ہوئے جا رہے ہیں وہ عورت خوف کے مارے کانپ رہی ہے۔ حضرت علیؓ نے پکار کر کہا: تم اس عورت کو کیوں گھسیٹ رہے ہو؟

لوگوں نے بتایا کہ اس عورت نے بدکاری کی ہے، اسی لیے امیرالمومنین حضرت عمرؓ نے اس عورت کو سنگ سار کرنے کا حکم دیا ہے۔ حضرت علیؓ نے اس عورت کو ان کے ہاتھوں سے چھینا اور ان لوگوں کوخوب سرزنش فرمائی۔ چنانچہ وہ لوگ حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور حضرت علیؓ کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ان کے ساتھ ایسا سلو ک کیا ہے۔ حضرت عمرؓ فرمانے لگے: حضرت علیؓ نے ضرور کسی بات کے معلوم ہونے پر ایسا کیا ہو گا، جاؤ! ان کو میرے پاس بھیجو، حضرت علیؓ غصہ کی حالت میں آئے، حضرت عمرؓ نے ان سے پوچھا: آپؓ نیان لوگوں کو کیوں واپس کر دیا اور ان کو اس بدکار عورت پر حد قائم کرنے سے کیوں منع کیا؟ حضرت علیؓ نے کہا کہ اے امیرالمومنین! کیا آپؓ نے رسول کریمؐ کا یہ ارشاد نہیں سنا کہ آپؐ نے فرمایا: ’’تین طرح کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے (یعنی وہ بے قصور ہیں)۔ ایک سونے والا آدمی یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، دوسرا نابالغ جب تک کہ وہ بالغ نہ ہو جائے اور تیسرا گناہ میں مبتلا آدمی جب تک باہوش نہ ہو۔‘‘ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ ہاں میں نے یہ ارشاد سرور عالمؐ سے سنا ہے کہ حضرت علیؓ نے تبسم فرمایا اور کہا کہ اے امیرالمومنین! اس عورت کو کبھی دیوانہ پن کا دورہ پڑتا ہے، ہو سکتاہے کہ وہ آدمی اس کے پاس اس حالت میں آیا کہ اسے دیوانہ پن کا دورہ پڑا ہو۔ (یہ سن کر) حضرت عمرؓ نے اس عورت کو رہا کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…