ایک انصاری عورت نے نبی کریمؐ اور آپؐ کے اصحاب کرامؓ کی اپنے گھر کھانے کی دعوت کی، جو کھانا اس نے تیار کیاتھا۔ چنانچہ حضورِ اکرمؐ اس عورت کے گھر تشریف لے گئے اور گھر کے صحن میں بیٹھ گئے، لوگ آپؐ کے اردگرد بیٹھے تھے۔ دریں اثناء نبی پاکؐ نے ارشاد فرمایا:
’’ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا، پھر آنحضورؐ نے اپنا سرمبارک ردائے مبارک میں چھپا لیا اور فرمایا ’’اے اللہ! اگر تو چاہے تو آنے والا شخص علیؓ ہو۔‘‘ چنانچہ حضرت علیؓ آئے لوگوں نے ان کو اُس بات کی مبارک اور خوشخبری دی جو حضورِ اقدسؐ نے ارشاد فرمائی۔