اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

حضرت علیؓ اور قلعہ کا دروازہ

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ جاری تھا اور موت سروں پر منڈلا رہی تھی، حضرت علیؓ شوقِ شہادت میں آگے بڑھے اور میدانِ کارزار میں اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے بغیر کسی تردد کے لڑنے لگے، یہاں تک کہ آپؓ نے بہت سے یہودیوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

قریب تھا کہ قلعہ فتح ہو جائے، اچانک قلعہ کے پہرے داروں کا ایک گروہ نکلا، اس گروہ کے ایک آدمی نے آپؓ پر اس زور کا وار کیا کہ آپؓ کے ہاتھ سے ڈھال گر گئی۔ (یہ دیکھ کر) حضرت علیؓ نے پکار کر کہا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یا تو میں بھی (شہادت کا) وہی مزا چکھوں گا جو حمزہؓ نے چکھا یا پھر اللہ تعالیٰ ضرور میرے لیے اس کو کھول دے گا۔ چنانچہ آپؓ ایک شیر کی طرح پرانے دروازہ کی طرف جلدی سے دوڑے جو قلعہ کے پاس پڑا ہوا تھا، اس دروازہ کو اٹھایا اور اس کو ڈھال کی طرح اپنے بچاؤں کا ذریعہ بنایا، جب تک لڑتے رہے وہ دروازہ آپؓ کے ہاتھ میں ہی رہا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپؓ کے ہاتھ پر اس قلعہ کو فتح فرمایا تو پھر اس دروازہ کو پھینک دیا۔ رسول کریمؐ کے غلام ’’ابو رافعؓ‘‘ فرماتے ہیں کہ حضرت علیؓ کا لشکر اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے اپنے ساتھ ساتھیوں سمیت یہ کوشش کی کہ اس دروازہ کو جسے حضرت علیؓ نے اٹھا رکھا تھا، زمین سے اٹھائیں یا دروازہ کو الٹا دیں مگر ہم نہ اٹھا سکے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…