ایک دن امیرالمومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جنت البقیع جو اہل مدینہ کا قبرستان ہے کے پاس سے گزرتے ہوئے فرمایا، اے قبر والو! السلام علیکم! ہمارے پاس جو خبریں ہیں وہ یہ ہیں تمہاری بیویوں نے اور نکاح کر لئے، تمہارے گھروں میں دوسرے لوگ رہائش پذیر ہوئے اور تمہارے مال تقسیم ہو گئے۔
ہاتف غیبی سے جواب آیا، ہمارے پاس جو خبریں وہ یہ ہیں جو اعمال ہم نے آگے بھیجے تھے وہ ہم نے پاس لئے اور جو کچھ خرچ کیا تھا اس کا نفع مل گیا اور جو کچھ ہم چھوڑ آئے تھے اس کا ہمیں خسارہ ہوا۔