ایک آدمی تھا وہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے در پر پڑا رہتا تھا تاکہ کچھ مال و طعام حاصل ہو۔ (ایک دن) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا ’’ْجاؤ! اور کتاب اللہ کا علم حاصل کرو‘‘۔ وہ آدمی چلا گیا اس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کے در پر آنے کا سلسلہ ختم کر دیا۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد جب ملاقات ہوئی تو فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے تعلق کے انقطاع پر ناراضگی کااظہار کیا تو اس نے کہا کہ میں نے کتاب اللہ سے وہ کچھ پایا ہے جس نے مجھے عمر رضی اللہ عنہ کے در پر آنے سے مستغنی کر دیا۔