حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کے درمیان تیز کلامی ہو گئی۔ حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے ان کے والد محترم (فاروق اعظم رضی اللہ عنہ) سے شکایت کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نذر مانی کہ وہ ان کی زبان ضرور کاٹیں گے۔ جب ابن عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے والد محترم کی
طرف سے اس کا اندیشہ ہوا تو انہوں نے چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جمع کر کے ان سے بات چیت کی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان کو معافی دے دیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے اس کی زبان کاٹ لینے دو تاکہ میرے بعد یہ قابل عمل سنت بن جائے کہ جو شخص بھی کسی صحابی رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کرتا پایا گیا اس کی زبان کاٹ دی جائے گی۔