جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز حکومت میں پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں کتنے ارب ڈالر کااضافہ ہوا؟عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزکاتشویشناک انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈ یسک) پاکستان کے ذمے واجب الاداقرضوں کے حجم میں 14ارب 60کروڑڈالرزکااضافہ ہوگیاہے اوررواں مالی سال 2016-17کے آخر تک پاکستان پرکل قرضوں کوحجم 79ارب ڈالرزہوجائے گا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستان پر واجب الادا قرضے رواں مالی سال کےاختتام پر اناسی ارب ڈالر ہوجائیں گے، جوکہ ملکی معیشت کیلئے تشویشناک بات ہے۔

پاکستانی معیشت کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں موڈیزکاکہناہے کہ قرضوں میں اضافہ ملکی معاشی کمزوری کا مظہر ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی مالیاتی پوزیشن کو منفی اور ہائی رسک قرار دیا ہے۔ موڈیز کےمطابق مالی سال 2013 کے اختتام پر بیرونی قرضوں کا حجم چونسٹھ ارب چالیس کروڑ ڈالر تھا، جی ڈی پی کے لحاظ سے اس کا تناسب چھیاسٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ہوگیا ہے، ملکی قانون میں اس کو 60 فیصد تک محدود رکھنا ہوتا ہے۔گذشتہ روزریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ جاری کی اور پاکستان کی ریٹنگز کو موجوہ بی تھری پر برقرار رکھا گیا ہے، موڈیز کا کہنا تھا کہ بہتر شرح نمو، مالیاتی خسارے اور افراط زر میں کمی پاکستان کی ریٹنگز کو برقرار رکھنے کا سبب بنی ہیں۔ موڈیز کے مطابق ادارے نے حکومتی قرض گیری اور بیرونی کھاتوں کے دباؤ کو پاکستانی معشیت کے لیے رسک قرار دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام پاکستانی معیشت کے لئے چیلنج ہے، ترسیلات زر، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ،ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔جبکہ موڈیزکی طر ف سے 8مئی کوجاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پائیدار گروتھ، مالیاتی خسارہ میں کمی اور افراط زر کی بہتری کے پیش نظر پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا ہے۔

موڈیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 3 سالہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز سے گروتھ کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ انفراسٹرکچر کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے ذریعے پاکستانی معیشت کو تبدیل کرنےصلاحیت رکھتا ہے۔ 2013 سے اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد اور غیرملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ سے میکرواکنامک استحکام اور جی ڈی پی کی بلند شرح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔موڈیز کے نائب صدر اور سینئر کریڈٹ آفیسر ولیم فاسٹر نے کہا کہ مستحکم آؤٹ لک کریڈٹ پروفائل کے مختلف رسک میں توازن کو ظاہر کرتا ہے، دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاونت سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں اور اقتصادی اصلاحات میں تیزی آئی ہے۔

پاکستان کا معاشی جائزہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنائے گا اور اس کے نتیجے میں پائیدار اور بلند شرح نمو کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔۔پاکستان کے مستحکم آؤٹ لک کریڈٹ پروفائل کے مختلف رسک میں توازن کو ظاہر کرتا ہے، دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاونت سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں اور اقتصادی اصلاحات میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان کا معاشی جائزہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنائے گا اور اس کے نتیجے میں پائیدار اور بلند شرح نمو کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔اسی طرح مستحکم آؤٹ لک کریڈٹ پروفائل کے مختلف رسک میں توازن کو ظاہر کرتا ہے، دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاونت سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…