قدرت اللہ شہاب کی بیگم ڈاکٹر عفت لندن کے ایک ہوٹل میں بیٹھی تھی۔ اسی ٹیبل پرایک فوجی افسر وردی پہنے بیٹھا تھا۔فوجی افسر نے ڈاکٹر عفت سے پوچھا۔ “لیڈی: آپ مسلمان ہیں”؟ الحمدللہ :ڈاکٹر عفت نے جواب دیا۔ فوجی بولا :کیامیں آپ سے ایک بات پوچھ سکتاہوں؟ “پوچھیے ! ڈاکٹر عفت نے جواب دیا۔ فوجی بولا : آپ سؤر
کاگوشت کیوں نہیں کھاتے؟ “ڈاکٹر عفت نے کہاکہ میرے اللہ کاحکم ہے کہ مت کھاؤ اس لیے نہیں کھاتی” فوجی بولا : اس حکم کے پیچھے کیا دلیل ہے؟ عفت نے کہا : آپ فوجی ہوکر حکم کے مفہوم کونہیں جانتے ؟حکم کی عظمت کو نہیں جانتے؟ “حکم دلیل اور مصلحت سے بے نیاز ہوتاہے”