اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستانی شہری کی آسٹریلوی پارلیمنٹ کو اڑانے کی دھمکی تعلق کس خطرناک دہشتگرد تنظیم سے ہے؟

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی ڈرائیور کے خلاف داعش سے منسلک ایک تنظیم چلانے اور پارلیمان پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات کے نتیجے میں اوبر ٹیکسی سروس نے اْسے معطل کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوبر ٹیکسی میں سفر کرنے والی ایک مسافر خاتون نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد دارالحکومت کینبرا کے اندرونی علاقے سے واپس گھر جانے کے لیے

گاڑی میں سوار ہوئی تھیں۔ خاتون نے حفاظت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور نے خود کو پاکستان کا باشندہ بتایا۔ آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ ڈرائیور نے اْن سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی انسان کا گوشت کھایا ہے؟خاتون کے مطابق ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اْس نے کینبرا کے ایک بڑے شاپنگ مال اور پارلیمنٹ ہاؤس کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون مسافر کو یہ بھی کہا کہ وہ انہیں ان کے گھر نہیں بلکہ 100 کلو میٹر دور کْوما کے قصبے لے جا رہا ہے۔خاتون کے بقول انہوں نے موقع دیکھ کر ٹیکسی ڈرائیور کو بیت الخلاء استعمال کرنے کے بہانے سے ایک اسٹیشن پر رکنے کو کہا اور وہاں سے پولیس ایمرجنسی نمبر پر فون کیا۔ پولیس کی دو گاڑیاں دس منٹ میں متعلقہ مقام پر پہنچ گئیں۔ پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی کی اچھی طرح تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے خاتون کو گھر روانہ کر دیا اور ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔آسٹریلوی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی خفیہ ایجنسیاں اور پولیس مبینہ طور پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر خاتون کی جانب سے عائد الزامات کی چھان بین کر رہی ہیں۔ کینبرا میں اوبر ٹیکسی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ ٹیکسی ڈرائیور سے اوبر ایپ واپس لے لی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…